ایف ایف سی کی جانب سے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان

0 62

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) نے 28 اپریل 2025 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی 2025 کی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے رواں سہ ماہی کے دوران گوٹھ ماچھی اور پورٹ قاسم میں واقع اپنے پیداواری پلانٹس پر شیڈول مرمت کی سرگرمیاں انجام دیں، جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں کوئی مرمت یا بندش نہیں کی گئی تھی۔ یوریا کی مجموعی پیداوار 629 ہزار ٹن رہی جبکہ ڈی اے پی کی پیداوار 168 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ زرعی معیشت کی کمزوری اور خشک سالی کی وجہ سے پہلی سہ ماہی کے دوران کھاد کی مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ سپلائی رہی ، جس کے نتیجے میں کھاد کی فروخت کم ہوئی۔
ایف ایف سی نے 538 ہزار ٹن یوریا کی فروخت ریکارڈ کی، جو سال بہ سال صنعت کی 40 فیصد کمی کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہے. کمپنی کا یوریا مارکیٹ شیئر 45 فیصد سے بڑھ کر 49 فیصد ہو گیا، جب کہ اختتامی اسٹاک میں ایف ایف سی کا حصہ صرف 16 فیصد رہا، جو مضبوط مارکیٹنگ حکمت عملی کا مظہر ہے۔
ڈی اے پی کے شعبے میں، مقامی طور پر تیار کردہ اور درآمد شدہ مصنوعات کی مجموعی فروخت 88 ہزار ٹن رہی، جس کے نتیجے میں ایف ایف سی نے ڈی اے پی مارکیٹ میں 63 فیصد شیئر کے ساتھ قیادت برقرار رکھی۔
ضم شدہ ادارے کا منافع گزشتہ سال 10.5 ارب روپے کے مقابلے 13.3 ارب روپے رہا، جو کہ 27 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ کمپنی نے 7.4 ارب روپے کی دیگر آمدنی بھی حاصل کی، جس میں عسکری بینک لمیٹڈ سے موصول ہونے والا 2.8 ارب روپے کا ڈیویڈنڈ بھی شامل ہے۔ فی حصص آمدنی (EPS) 9.3 روپے ریکارڈ کی گئی، جو کہ گزشتہ سال کے 8.3 روپے فی حصص کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
مجموعی بنیاد پر، ایف ایف سی نے 17.6 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع (PAT) ریکارڈ کیا، جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ایف ایف سی کی اپنی کارکردگی اور اس کی ذیلی و منسلک کمپنیوں کی معاونت کا نتیجہ ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرمسرت طور پراس مدت کے لیے 70فیصد (7 روپے فی حصص) کے پہلے عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.