بھارت نے جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 66

بھارت نے جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پہلگام واقعے پر بھارت کے بے بنیاد الزامات اور جنگی جنون کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت کا جارحانہ رویہ نہ صرف افسوسناک بلکہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا، “اگر دشمن نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے تیار ہے۔”

کابینہ نے بلوچستان کے عوام کی طرف سے افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دشمن کو دوٹوک پیغام دیا کہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اجلاس میں سانحہ نوشکی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول، ڈیزل اور اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے ریسکیو اور امدادی اداروں کی بروقت کارروائیوں اور محکمہ صحت کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ “آج صبح 24 شدید زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔”

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.