ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فوجی اور دہشت گرد کی آڈیو جاری کردی

0 65

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ میجر احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردوں کو آپریٹ کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ میجراحمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور دہشت گردوں کو آپریٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کو جہلم بس اسٹینڈ کے قریب سے بھارتی تربیت یافتہ عبدالمجید کو گرفتار کیا گیا جس سے ایک ڈرون، آئی ای ڈی اور 25 ہزار روپے ملے، اس کے گھر سے بھارتی ڈرون بھی برآمد کیا گیا اور 10 لاکھ مزید برآمد ہوئے، اس کے فون سے بھارت میں ہونے والی چیٹ بھی پکڑی گئی، مزید فرانزک جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار عبدالمجید کا ہینڈلر بھارت میں موجود ہے جو صوبیدار سکھوندر رہے، سکھوندر نے دہشت گرد کو بارودی مواد حاصل کرنے کے لیے لوکیشن بھیجی، بھارت معصوم شہریوں اور فوج پر حملوں کے لیے دہشت گردوں کو بارودی مواد فراہم کررہا ہے۔لیفٹینٹ میجر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہینڈلر دہشت گردوں کو کہہ رہے ہیں ہمیں بڑی تعداد میں لاشیں چاہئیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ایسی کارروائی کرو کہ میڈیا پر دہشت گردی کی خبریں چلیں۔انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے والے دہشت گرد عبدالمجید نے پاکستان میں 47 کارروائیاں کیں، میجر سندیپ نے دہشت گرد مجید کو بارودی مواد استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا، بھارتی آرمی کے حاضر سروس افسران دہشت گردی میں ملوث ہیں، میجر سندیپ کسی اور شخص کے ذریعے آئی ای ڈی ڈراپ کرکے مجید کو لوکیشن بھیجتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مجید آئی ای ڈی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بناتا ہے جس میں تین اہلکار زخمی ہوئے، حملے کے بعد مجید کو میجر سندیپ کی جانب سے ٹکڑوں میں ایک لاکھ 80 ہزار ٹرانسفر ہوتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.