کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایفاد پروگرام کے سینئر کنٹری پروگرام آفیسر قائم شاہ نے منگل کے روز یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران

0 6

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ایفاد پروگرام کے سینئر کنٹری پروگرام آفیسر قائم شاہ نے منگل کے روز یہاں ہونے والی ملاقات کے دوران لسبیلہ اور گوادر میں روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمے کے پروگرام کو صوبے کے مزید پانچ اضلاع میں وسعت دینے اور صوبے کے معاشی ڈھانچہ کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ایفاد اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے 215 ملین ڈالر کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ چھ سالہ مدت پر محیط پروگرام میں منڈیوں تک رسائی کے ذرائع کی ترقی، پیداوار میں اضافہ، معاشی نظم وضبط، نئی منڈیوں کا قیام، میرانی ڈیم کے کمانڈ ایریا کی ترقی کے لئے مالی معاونت، چھوٹے اور درمیانے ڈیموں کی تعمیر کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں، ان منصوبوں سے مواصلات اور آبپاشی کے شعبوں کو خصوصی طور پر ترقی ملنے سے معاشی، اقتصادی اور پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع ملنے سے غربت میں کمی آئے گی، پروگرام کے لئے سو ملین ڈالر ایفاد اور 115ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بنک نرم قرضہ کی صورت میں فراہم کرے گا، وزیراعلی بلوچستان نے پروگرام میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبے کے بنیادی معاشی ڈھانچہ کی ترقی کی جانب اہم پیشرفت قراردیا، وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی اور ترجیحاتی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے مراحل میں ہے اور ایفاد اور اے ڈی پی کے مشترکہ ترقیاتی پروگرام کے لئے میچنگ گرانٹ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار اور سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.