شوبز میں ہمایوں سعید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، عائزہ خان

2 169

شوبز میں ہمایوں سعید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، عائزہ خان

کراچی (ویب ڈیسک)خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ شوبز میں اداکار ہمایوں سعید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہے۔حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی۔عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ہمایوں سعید کے ماضی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’تْم ہی تو ہو‘ کا ایک مختصر ویڈیو کلپ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔اداکارہ نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شوبز انڈسٹری میں ہمایوں سعید کی جگہ کوئی اداکار نہیں لے سکتا ہے۔‘اْنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہمایوں سعید کو خْدا کی طرف سے اداکاری کا ٹیلنٹ ملا ہے اور وہ پیدائشی اداکار ہیں‘۔

You might also like
2 Comments
  1. […] ڈیسک)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن […]

  2. […] ویب ڈیسک) شوبز کو خیر بادکہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.