بلدیاتی انتخابات: چمن میں پولنگ اسٹیشن پر گولیاں چل گئیں

0 398

بلدیاتی انتخابات: چمن میں پولنگ اسٹیشن پر گولیاں چل گئیں

چمن(ویب ڈیسک)بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران چمن ڈسٹرکٹ کے ایک وارڈ میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق چمن میں میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 3 پر پولنگ شروع نہ ہو سکی، پولنگ کے سامان سے 2 بیلٹ پیپرز غائب تھے جس پر سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی اور ہوائی فائرنگ شروع ہو گئی۔وارڈ نمبر 3 میں ہوائی فائرنگ کی

 

جس پر اطلاعات ملتے ہی ڈی آر او سہیل الرحمان پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے، پولیس اور انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا۔ چیف الیکشن کمشنر مرکزی کنٹرول روم سے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کرتے رہے، انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام بے خوف ہو کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام آج گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں، خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.