تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہا ،عبدالعزیز عقیلی

1 341

تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہا ،عبدالعزیز عقیلی

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے موثر اور برائے راست نگرانی کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کے افس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، اے سی ایس داخلہ بلوچستان ہاشم غلزئی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان دوستین جمالدینی انتخابات

 

کی برائے راست نگرانی کے لیے کنٹرول روم میں موجود ہیںچیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کاکہناہے کہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 بھرپور انداز میں منعقد کئے گئے ،تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رہا ووٹرز کثیر تعداد میں ووٹ کے ذریعے اپنے بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے ہیں حکومت بلوچستان نے شفاف انتخابات کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر فل پروف انتظامات کئے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عوام ووٹ ڈال کرقومی فریضہ ادا کرکے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار اداکریں، فیاض حسین مراد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.