آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آٹے کے بحران سے متعلق نوٹس کے بعد مارکیٹ میں 20 کلو کے تھیلے میں 700 روپے کی نمایاں کمی ہوگئی۔پشاورمیں 20 کلو آٹے کا تھیلہ 3 ہزار 300 روپے سے کم ہو کر 2 ہزار 600 روپے میں فروخت ہونے لگا مگر دوسری جانب نانبائیوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔
عمران خان کو پرانی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، ٹویٹ ڈیلیٹ کردی
نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں ازخوداضافہ کردیا۔ 20 روپے کی روٹی آٹے کے نرخوں میں کمی کے باوجود 30 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سوبیس گرام روٹی کا نرخ بیس روپے مقررکیا گیا ہے لیکن نانبائی من مانی نرخوں پر روٹی فروخت کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے احکامات کی خلاف ورزی پر نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔
[…] آٹے کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی […]