پی ٹی آئی کارکنوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
پی ٹی آئی کارکنوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا۔سندھ ہائی کورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ نے تھری ایم پی اوکےتحت گرفتارچالیس سے ذائدپی ٹی آئی کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزمان کو دس ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ نےعدالت کوبتایا کہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ عدالت نےکہا آپ قابل سماعت کی بات بعد میں کریں مگرپہلے یہ بتائیں گرفتارشدگان کے خلاف کیا مواد ہے۔سرکاری وکیل نے کہا آپ ہمیں سن تو لیں، عدالت نے کہا آپ ہمارا حکم چیلنج کردیجیے گا۔
کوئٹہ:قاسم سوری کے بھائی، سابق گورنر بلوچستان کے بھتیجے اور بھائی سمیت 24 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت پر رہا
کوئٹہ(ویب ڈیسک )9 مئی کے پرتشدد واقعات کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 24 کارکنان ضمانت پر رہا کر دیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گری عدالت کوئٹہ نے کارکنان کی ضمانت منظوری کی تھی۔پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت 3 تین لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی تھی۔ کارکنوں میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے بھائی بلال سوری، سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے بھتیجے اور بھائی کی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کے خلاف 9 مئی کو ائیر پورٹ روڈ پر جلا گھیرا کے الزام میں میں بجلی روڈ تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔
جیل میں خواتین سے بدسلوکی کے الزامات سچ ہیں؟ پولیس نے جواب دیدیا