ملک میں آئین کے مطابق درست فیصلوں کی ضرورت ہے، اکرام الدین

0 130

پاکستان میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔انٹرنیشنل یورپین جرنلسٹ ائی ایچ آر سی

جرمن(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل یورپین جرنلسٹ چیف اکرام الدین نے کہا کہ ملک میں آئین کے مطابق درست فیصلوں کی ضرورت ہے درست فیصلوں سے ہی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے ملک میں جب تک آئین اور قانون کے مطابق فیصلے نہیں ہونگے تب تک ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و انٹرنیشنل ہیومین رائیٹس کمیشن کے انٹرنیشنل یورپین جرنلسٹ چیف اکرام الدین نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کیخلاف ورزی پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔اپنی حق کیلئے لڑنا اور آواز اٹھانا بہترین اقدام ہے لیکن کسی بھی سیاسی جماعت کے ورکرز کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے پاکستان کسی سیاسی جماعت کا ملک نہیں ہے پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اسکی حفاظت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو ملک و قوم کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات اور بیٹھنے سے ہی ممکن ہے انتشار سے نہیں انتشار سے ملک میں بدامنی پیدا ہو سکتی ہے جو ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.