بونیر میں المناک حادثہ: لاہور سے آئے ماں اور دو بیٹے جاں بحق
بونیر میں المناک حادثہ: لاہور سے آئے ماں اور دو بیٹے جاں بحق
لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد، ماں اور دو بیٹے، بونیر کے علاقے مارتونگ میں ایک حکیم کے پاس علاج کی غرض سے آئے تھے۔ واپسی کے دوران بدقسمتی سے ان کی گاڑی تحصیل چغرزئی کے مقام بٹارہ میں گہری کھائی میں جاگری۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔
علاقہ مکینوں اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں، جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقے لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔