عیدالاضحیٰ پر 4 روزہ سرکاری و نجی تعطیلات کا اعلان

0 87

سعودی عرب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے لیے 5 جون سے 8 جون تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات کا آغاز عرفات کے دن سے ہوگا اور 9 جون سے تمام ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

عیدالاضحیٰ 6 جون 2025 کو منائی جائے گی، جو مسلمانوں کا اہم مذہبی تہوار ہے۔ اس موقع پر حضرت ابراہیمؑ کی اللہ کے حکم پر حضرت اسماعیلؑ کی قربانی کی یاد منائی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں لاکھوں حاجی حج کی ادائیگی کے بعد عید مناتے ہیں، جبکہ عام شہری اور غیر ملکی کارکن بھی تعطیلات سے مستفید ہوتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی اسٹاک مارکیٹ میں عیدالاضحیٰ پر 6 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.