جعفرآباد میں آبنوشی کی فراہمی اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت
تحریر:۔ اخترمنگی آرٹیکل رائٹرانفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
اللہ تعالی نے زمین پر تمام مخلوقات کے لیے وسیع و عریض رزق کی فراہمی کے لیے بہتر سے بہتر معنوں میں اقدامات کر کے تمام ذی روح کو اس پر دسترس دے دی ہے اگر انسان اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کو گننا شروع ہی کر دے تو یہ عمل اس کی بساط سے باہر ہیں اس خالق حقیقی نے اپنے اسم مبارک رزاق ہونے کا ہر جگہ پر واضح ثبوت دیا حتیٰ کہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر بسنے والی مخلوق سمندر کی تہہ میں رہنے والی مخلوق اور زمین پربسنے رنگنے والی تمام اسن و جن حشرات چرند پرند ہر ایک کو اپنے بے پناہ رزق سے نوازا ہے تمام مخلوقات کے لیے بہترین رزق میں پانی وہ عطا ءکی گئی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے جس سے کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا اللہ نے مخلوقات کیلئے آبشاروں بہتے دریا¶ں اور زیر زمین انگنت پانی کے ذخائر سے مالا مال کر کے رکھا ہوا ہے جب سے کائنات وجود میں آئی ہے تب سے اللہ کا دیا گیا یہ رزق ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا اگر میں اللہ کی تمام نعمتوں میں سے صرف آب نوشی کے لیے فراہم کیے گئے پانی کے متعلق لکھنا چاہوں تو یہ میری بسات نہیں کہ میں خداوند متال کی نعمتوں کو بہتر معنوں میں اجاگر کر سکوں پانی اللہ کی وہ نعمت ہے جس سے انسان اور تمام مخلوقات کی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں اللہ تعالی نے ہر مخلوق کو اپنی اس عظیم نعمت سے نوازا ہوا ہے اس لیے اللہ تبارک و تعالی نے قران پاک میں کئی مقامات پر پانی کی نعمتوں کو عیاں کیا ہے اگر بات کی جائے میٹھے پانی کی تو یہ اللہ تعالی کی وہ عظیم نعمت ہے جسے اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کے ذریعے کھارے پانی کو میٹھے پانی تبدیل کر کے تمام مخلوقات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے پاکستان میں بہنے والے دریا¶ں کا پانی عوام کے لیے اس عظیم نعمت سے کم نہیں جس کا ساری زندگی شکر گزار رہیں تو تب بھی پانی کی نعمت سے کا نیم وبدل نہیں ہو سکتا پاکستان کے تمام دریا¶ں سے یہاں کھیتی باڑی کی جاتی ہے تو باقی پانی لوگوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت آبنوشی کی فراہمی کے لیے بھی سرگرداں رہتی ہے بلوچستان حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر آبنوشی کی فراہمی کوئی یقینی بنانے کے لیے خطیر رقم خرچ کر کے اپنی رعایا کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان کا محکمہ تمام اضلا ع میں فعال اور منظم ہے جس کی نگرانی میں لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے نصیر آباد ڈویژن کے لوگوں کے لیے آبنوشی کی ضروریات پٹ فیڈر کینال اور کیر تھر کینال کے ذریعے پوری کی جاتی ہے آج میں اپنی اس تحریر میں ضلع جعفر آباد میں لوگوں کو آبنوشی کی فراہمی کے طریقہ کار اور متعلقہ محکمے کے آ فیسران اور دیگر عملے کی کارگردگی کے ساتھ ساتھ جعفرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ساتھ اپنی معاونت کو یقینی بناکر مفاد عامہ میں جو کردارادا کررہا ہے اس کے متعلق کچھ بتانا چاہتا ہوں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جعفرآباد پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں سے 10 کلو میٹر دور واٹر چینل کے ذریعے پی ایچ ای کے تالا بوں تک پانی لایا جاتا ہے اس مرتبہ بھی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جعفرآباد کے ایگزیکٹو انجینئر محمد کاظم لونی اور اس کی ٹیم کے ساتھ ضلع جعفرآباد کے ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد نے مفاد عامہ میں بہتر سے بہتر اقدامات کیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے فیز ون، فیز ٹو اور خان گڑھ واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں پانی بھرنے کے لیے سخت اقدامات کیے۔ پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں کے ٹیل سے 10 کلومیٹر دور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالابوں کو پانی سے بھرنا کوئی آسان عمل نہیں کیونکہ اس فاصلے کے درمیان بڑی تعداد میں لوگ اپنی زرعی زمینیں آباد کرتے ہیں جو کہ غیر قانونی طریقے سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالابوں کے لیے بنائے گئے واٹر کورس سے پانی چوری کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے تالابوں تک پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش آتی ہیں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے ایگزیکٹو انجینئر محمد کاظم لونی کے ساتھ مل کر سخت اقدامات کیے اور پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اگر ضلعی انتظامیہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ساتھ مل کر مفاد عامہ میں پانی کو مجمع نہ کرواتی تو آج کینالز سسٹم کی سالانہ بندش کے بعد تالابوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہوتی اسی حوالے سے کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان نے بھی متعدد بار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سختی کے ساتھ ہدایت دیں کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تمام تالابوں کو پانی سے بھرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمن خان کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے پبلک ہیلتھ انجینئر نگ جعفر آباد ایگزیکٹو انجینئر محمد کاظم لونی کے ساتھ بھاری مشینری پانی سے مکمل طور پر تالابوں کو بھروا دیا جس سے آج ڈیرہ الہیار کی پوری آبادی مستفید ہو رہی ہے پٹ فیڈر کینال اور اس کی ذیلی شاخوں کی بھل صفائی اور دیگر تعمیراتی عمل کے حوالے سے کینال کی بندش کے باوجود تاحال کسی قسم کی شکایات سامنے نہیں آئی اس حوالے سے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کی زیر صدارت کھلی کچہری بھی منعقد کی گئی جس میں پانی کی قلت اور عدم فراہمی کے حوالے سے کوئی بھی شکایات سامنے نہیں آئیں یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جعفرآباد پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آ فیسران اور دیگر عملہ مفاد عامہ میں اپنی بہتر معنوں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے البتہ کچھ علاقوں میں پانی میں بدبودار پانی لائنوں میں آنے کی شکایت سامنے آئیں جس پر ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ محمد کاظم لونی نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی جانب سے واٹر سپلائی سکیمز کی لائنوں سے خود ہی کنکشن لگائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گندا اور مضر صحت پانی لیکیجز کے ذریعے مین پائپ لائنوں میں داخل ہو جاتا ہے مگر ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس قسم کے عمل کی روک تھام کے لیے سخت بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ اس قسم کی شکایات بھی سامنے نہ آئیں ضلع جعفر آباد کے تمام ورڈز محلوں اور کالونیوں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملے اور افسران کی کاوشوں کی بدولت لوگوں کو بالترتیب ان کو دہلیز پر پانی کی فراہمی جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف مقامات پر لگے کئی فلٹریشن پلانٹس کسی کی وجوہات کی بنا پر غیر فعال تھے جنہیں ایگزیکٹو انجینئر محمد کاظم لونی نے فوری طور پر بحال کروا کے عوام کے مفاد میں بہتر خدمات سرانجام دیں اور لوگ آج ان سے صحیح معنوں میں پانی حاصل کر رہے ہیں اس موقع پر میں یہ بات بھی واضح کرتا چلوں کہ سرکاری ملازمت میں ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا ایک بنیادی جزو ہوتا ہے مگر حکومت کی یہی کوشش رہتی ہے کہ مفاد عامہ میں اقدامات ہرگز رکنے نہیں چاہیں اسی ضمن میں ضلع جعفرآبادسے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد کے تبادلے کے بعد نئے آنے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے فیز ون،فیز ٹو اور خان گڑھ واٹرسپلائی اسکیم کا دورہ کیا اورآبنوشی کے تالابوں کا جائزہ لیا پانی کے ذخیرے کے متعلق آگاہی حاصل کی ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ جعفرآباد محمد کاظم لونی نے انہیں فیز ون فیز ٹو اور خان گڑھ واٹر سپلائی سکیم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین فیزز کے ذریعے لوگوں کو آبنوشی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے پٹ فیڈر کینال اور اس کی زیلی شاخوں کی سالانہ بندش کے بعد لوگوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے احکامات دیئے کہ پانی کی سالانہ بندش کو مد نظر رکھ کر محتاط طریقے سے تمام علاقوں وارڈز محلوں میں پانی تقسیم کیا جائے طریقہ کار کے عمل کو مزید شفاف اور منصفانہ طور پر کریں تاکہ کہیں سے بھی لوگوں کی شکایات سامنے نہ آئیں آبنوشی کی ضروریات کو پورا کرنا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملے اور افسران کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے اس لیے کوشش کی جائے کہ پانی کے تقسیم کار میں محتاط طریقہ اپنایا جائے تاکہ جب تک پٹ فیڈر کینال کے ذریعے زیلی شاخوں سے ضلع جعفر آباد کے پانی کے تالابوں تک پانی مہیا نہیں کیا جاتا تب تک صحیح معنوں میں اسی پانی کو استعمال میں لایا جائے ضلع انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہے گی کہ تمام امور کی کڑی مانیٹرنگ کرے اور لوگوں کو آبنوشی کی صحیح معنوں میں فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل برو کار لائے گی تاکہ لوگ ضلع انتظامیہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اقدامات سے مستفید ہو سکیں اگر میں وضاحت کرنا چاہوں کہ ضلع انتظامیہ جعفرآباد ناصرف پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلکہ دیگر تمام محکموں میں مل کر لوگوں کے بہتر مفاد میں اقدامات کر رہی ہے تو یہ حق پر مبنی ہوگا ڈپٹی کمشنر جعفر آباد اظہر شہزاد تمام محکموں میں مفاد عامہ میں کیے جانے والے تمام اقدامات کا خود جائزہ لیتے رہتے ہیں متعلقہ آفیسران سے محکمے کی کارکردگی رپورٹ ماہانہ اور ہفتہ وار طور پر حاصل کرتے ہیں جبکہ آئے روز لوگوں کی شکایات سننے اور جس محکمے کے متعلق لوگوں کو مشکلات درپیش آرہی ہیں اس کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں جو کہ بہتر معنوں میں ایک ضلع کو چلانے کا مناسب طریقہ کار عمل ہے یہی وجہ ہے کہ جہاں کھلی کچہریاں منعقد کی جاتی ہیں تو وہاں پر لوگوں کی شکایات کے انبار لگ جاتے ہیں مگر گزشتہ دنوں جعفر آباد میں لگنے والی کھلی کچہریوں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگر محکموں کی چند ایک شکایات سامنے آئیں جس میں سے کئی شکایات تو ڈپٹی کمشنر نے موقع پرہی حل کردیں شہر بھرمیں پانی کی صیحح معنوں میں فراہمی اورتالابوں میں پانی کے ذخیرے کی جانچ پڑتال کیلئے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے دورہ کیا پانی کے سٹوریج کا جائزہ لیافلٹریشن پلانٹ سے پانی حاصل کرنے والے لوگوں سے بھی آگاہی حاصل کی اپنی اس تحریر میں میں واضح کر کے بتانا چاہتا ہوں کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالمجید بادینی کی جانب سے بھی عمل کا اعادہ کیا جا رہا ہے کہ خطیررقم خرچ کر کے ڈیرہ اللہ یار شہر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی چوتھی واٹر سپلائی سکیم کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے لوگوں کو مزید وافر مقدار میں پانی دستیاب ہوگااس کے علاواہ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری بہبود آبادی محترمہ ہادیہ نواز بہرانی بھی جعفرآباد کی عوام کو مزید بہتر معنوں میں آبنوشی کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہیں بحالی واٹرکورسز قیدی شاخ تا واٹرسپلائی ڈیرہ اللہ یار سمیت جعفرآباد میں مختلف دیہی علاقوں میں تین نئی واٹرسپلائی اسکیم کیلئے اقدامات کررہی ہیں جوکہ خوش آئند اقدام ہے اس سے دیہی علاقوں کے لوگوں کوبھی صاف ستھرے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اس کے علاواہ صوبائی پارلیمانی سیکریٹری بہبود آبادی محترمہ ہادیہ نواز بہرانی نے ڈیرہ اللہ یار شہر کی مختلف وارڈز میں بوسیدہ پائپ لائینوں کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے ہیں اس رقم کی فراہمی کے بعد پی ایچ ای کی پرانی پائپ لائینں ختم ہوجائیں گی اور لوگوں کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اس کے علاواہ اب بھی شہر کے مختلف علاقوں میں نئی واٹر سپلائی اسکیم سے کئی وارڈز میں پانی کی لائنیں بچھائی گئی ہیں ان سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ خان گڑھ واٹر سپلائی سکیم سے بھی قریبی علاقے فائدہ مند ہو رہے ہیں یہ وہ اس کی مات ہیں جس سے لوگوں کوآبنوشی کی فراہمی میں مشکلات کا تدارک ہو رہا ہے زیلی شاخوں کی بندش کے حوالے سے سابقہ ادوار میں آبنوشی کی فراہمی کے حوالے سے کئی شکایات پرنٹ میڈیا سوشل میڈیا میں سامنے آتی تھی مگر اس مرتبہ ڈپٹی کمشنر جعفرآباداظہر شہزاد اورایگزیکٹو پبلک ہیلتھ انجینئر نگ محمد کاظم لونی کی بہتر حکمت عملی کے تحت عوام کو شکایات کا موقع نہیں ملا اس وقت بھی ضلع جعفر آباد کے تینوں فیزز میں بڑی مقدار میں پانی تالابوں میں جمع ہے جب تک پانی کینالز میں نہیں آتا تب تک قوی امید کی جارہی ہے کہ جعفرآباد کی عوام کو آبنوشی کی فراہمی میں مشکلات در پیش نہیں ا ٓسکتی ضلع جعفر آباد کی تمام واٹر سپلائی سکیم کنالز کی ٹیل میں واقع ہیں جب تک زمینداران پانی حاصل کر لیتے ہیں تب جا کر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالابوں کو پانی بھرنے کا موقع ملتا ہے مگر پھر بھی افسران کی جانب سے لوگوں کے مفاد میں پانی مجمع کرنا اور انہیں ترتیب کے ساتھ پوری ابادی تک پہنچانا ایک خوش آئند اقدام ہے اس موقع پر میں یہ بتانا پسند کروں گا کہ نصیرآباد ڈویژن کی اکثر آبادی کی آبنوشی کی ضروریات کینالز سے پوری کی جاتی ہیں محکمہ ایریگیشن کی سالانہ کینالز کی بھل صفائی و دیگر ضروری تعمیرات کی وجہ سے لوگوں کو آبنوشی کی فراہمی میں مشکلات سامنے آتی رہتی ہیں اگرمحکمہ ایریگیشن بھل صفائی ود یگر امور کی انجام دیہی میں برق رفتاری کرے تونصیرآباد ڈویژن کے ان اضلاع جہاں سے نہری نظام کے ذریعے پانی حاصل کیا جاتا ہے وہاں پر پانی کی سالانہ بندش سے مشکلات درپیش نہی آسکیں گی خیر تمام محکمے ہی اپنے نظام سے واقف ہیں جوکہ حکومتی احکامات کی روشنی میں مفاد عامہ میں بہتر سے بہتراقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
اخترمنگی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن