پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتوی باز مولوی ہیں، فواد چودھری
اسلام آباد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتوی باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہئے، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئیوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سو ہیں۔یاد رہے سربراہ جے یو آئی نے اے پی سی میں تجویز دی کہ عمران خان نے صحابہ کرام کی توہین کی اس کا ذکر مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے جس پر بلاول زرداری نے کھل کر مخالفت کی۔ بلاول نے واضح موقف اپنایا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔