قلعہ عبداللہ اور تحصیل گلستان کے مختلف علاقوںمیں ٹڈی کا حملہ
قلعہ عبداللہ : قلعہ عبداللہ اور تحصیل گلستان کے مختلف علاقوںمیں ٹڈی کا حملہ ، انار ،انگور کے باغات اور گرما کی فصلیں متاثر،زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ،اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی کو بھگایا۔تفصیلات کیمطا بق گزشتہ روز ٹڈی دَل نے تحصیل قلعہ عبداللہ اور تحصیل گلستان کے مختلف علاقوں میں باغات اور دیگر کھڑی فصلوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے انار اور انگور کے باغات اور گرما کی فصلوں کو سخت متاثر کیا اور زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا ، زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت فصلوں اور باغات کے اندر تال بجانے اورٹائر جلاکر ٹڈی کو بھگایا،زمینداروں نے محکمہ زراعت کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹڈی سے بچائو کیلئے فوری طورپر علاقے میں سپرے کرائے ،یاد رہے کہ علاقے میں باغات اور دیگر کھڑی فصلیں ٹڈی کے حملوں سے سخت متاثر ہوئے ہیں۔