وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹیو (پی آر ایم آئی)کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کی زیر صدارت پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹیو (پی آر ایم آئی)کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین عاطف بخاری، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سرمایہ کاری بورڈزکے حکام، فیڈرل چیمبر آف کامرس، فیصل آباد چیمبر آف کانفرنس، ورلڈ بینک کے نمائندوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،اجلاس میں سرمایہ کاری و تجارت کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے اجلاس کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، مختلف شعبوں میں اٹھائے گئے اقدامات اور بی بی او آئی ٹی کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، کاروبار میں آسانی سے متعلق سیل(Ease of Doing Business Cell) میں تمام قوانین اور طریقہ کار کو ایک واضح شکل دی جا رہی ہے، سرمایہ کار کو پروجیکٹ کی تکمیل تک کے تمام مراحل کی معلومات حاصل ہو ں گی، رجسٹریشن، این او سی سمیت کاروبار شروع کرنیکے تمام لوازمات و ضروریات کی تکمیل کا عمل تیز تر ہو جائیگا،انہوں نے کہا کہ ان انقلابی کی بدولت کاروبارشروع کرنے اور جاری رکھنے میں بے انتہا آسانی پیدا ہوگی،اسکے علاوہ صوبائی حکومت نیآئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی اس حوالے سے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈنے بلوچستان سرمایہ کاری گائیڈکی تشکیل، آن لائن بزنس رجسٹریشن پورٹل سمیت کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن سے سرمایہ کار ی و کاروبار ی سرگرمیوں میں سہولیات میدر ہونگی، انہوں نے وفاقی حکومت سے اس سلسلے میں تکنیکی معاونت کی بھی درخواست کی جس پر وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات کی تعریف کی۔واضح رہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔
[…] آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا ہندتوا […]
[…] چین یکم اپریل سے خنجراب باڈر کھول رہا ہے، رزاق داﺅد […]