‏عثمان کاکڑ نے ہر فورم پر عوامی آواز بلند کی۔مولانا مفتی محمد قاسم

0 22

امریکہ کو اڈے نہ دینے کا وزیراعظم کا اعلان بالکل ایسا ہی ہے جیسا انہوں نے کشمیر کا سفیر ہونے کا کیاتھا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب

مسلم باغ ( )
شھید اسلام مولانا محمد حنیف ؒکے جانشین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے مسلم باغ میں شھید عثمان کاکڑ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان کاکڑ نے ہر فورم پر عوامی آواز بلند کی عثمان کاکڑ ‏جمہوریت کی ایک مضبوط آواز اور سویلین سپرمیسی کی جدوجہد کے صف اوّل کے سپاہی تھے عثمان کاکڑ جیسے بہادر حق گو اور جمہوریت پسند رہنما کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے وہ اپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے وہ مظلوم محکوم اور بے کسوں کی توانا آواز تھے جمہوریت کے ایک سچی سپاہی جنہوں نے ساری عمر مظلوم عوام کی بڑی جرات و بہادری سے ترجمانی کرتے گزاری وہ عظیم ملی رھنماء تھے پشتون قوم ایک عظیم محسن سے محروم ہوگیا جمعیت علماء اسلام کی ہمدردیاں مرحوم کے خاندان پسماندگان اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ورکرز کے ساتھ ہیں عثمان کاکڑ کو ہمیشہ جمہوریت پسندوں کے صف اوّل کے رہنماؤں میں یاد رکھا جائے گا ۔پارلیمنٹ میں اپنی توانا آواز سے ہمیشہ جمہوری قوتوں کو حوصلہ ملا۔پی ڈی ایم ایک نڈر رہنماء سے محروم ہوگئی
انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین انھوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی اداروں کے دباﺅ میں آ کر قومی اداروں کو گروی رکھا یا بیچا تو شدید مزاحمت کریں گےامریکہ سے جتنے بھی معاہدے ہوئے پارلیمنٹ میں لائے جائیں امریکہ کو اڈے نہ دینے کا وزیراعظم کا اعلان بالکل ایسا ہی ہے جیسا انہوں نے کشمیر کا سفیر ہونے کا کیاتھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.