سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

2 118

سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)ابوظبی نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت چند دیگر فلمی ستاروں کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔رواں مہینے ابوظبی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا کی میزبانی کی

 

تھی۔اس ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات ابوظبی پہنچی تھیں۔آئیفا (انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز) نے ابوظبی کے فلم کمیشن کے ہمراہ بالی ووڈ انڈسٹری کے چند صف

 

اول کے اداکاروں کو گولڈن ویزا دلوانے کے لیے کام کیا۔متحدہ عرب امارات کا 10 سال کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں سلمان خان، دیویا کمار، جینیلیا دیش مکھ، رتیش دیش مکھ، بھوشن کمار، انیس

 

بزمی اور آندرے ٹمنز شامل ہیں۔گولڈن ویزا کے ذریعے نا صرف عرب امارات میں رہائش رکھی جاسکتی ہے بلکہ ملازمت یا کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] کا بھائی کسی کی جان‘ سے سلمان خان کی پہلی جھلک منظرِعام […]

  2. […] ابوظبی ٹی 10 کا سیزن 6 سنسنی خیز مقابلوں کا جمعہ 23 نومبر آغاز شیڈول جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.