تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متحدہ پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسعد محمود
تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متحدہ پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسعد محمود
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک کو روشن مستقبل کی طرف جو معاشی اقدامات اٹھائے ہیں اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ، انتخابی عمل کے حوالے سے جو اصلاحات حکومت کر رہی ہے وہ بھی تمام جماعتوں کو قابل قبول ہو نگی ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متحدہ پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو
حالات چل رہے ہیں ایسے وقت پاکستانیوں نے صبر کا مظاہرہ کیا اور اس کا ثمر بھی ملے گا اور ملک بحرانوں سے بھی نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو روشن مستقبل کی طرف جو معاشی اقدامات اٹھائے ہیں اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور جمعیت علمائے اسلام اس ملک کے قدیم جماعتیں ہیں اور جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2018میں دھاندلی کے ذریعے جو حکومت بنی تھی اسے ساڑھے
تین سال بعد اس ایوان سے باہر کردیا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی صاف وشفاف الیکشن پر یقین ر کھتی ہیں اور اسی کے لیے ہم نے جدوجہد بھی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کے حوالے سے جو اصلاحات حکومت کر رہی ہے وہ بھی تمام جماعتوں کو قابل قبول ہو نگی ۔انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متحدہ پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔