حکومت کسی کو ٹرالرنگ نہیں کرنے دے گی،سرفراز بگٹی
بلوچستان اسمبلی میں 2024-25کے مالیاتی مسودہ قانون کو منظور کرلیا صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مالی سال 2024-25کے منظور شدہ اخراجات اور ضمنی گوشوارے ایوان کے میز پر رکھ دیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو 35منٹ کی تاخیر سے اسپیکر کیپٹن(ر) عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ نے مالی سال 2024-25کے منظور شدہ اخراجات اور ضمنی گوشواروں کو ایوان کی میز پر رکھ دیے ایوان میں مالیاتی مسودہ قانونی نمبر2پیش کردیا جس کو ایوان نے منظور کرلیا پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے لیاقت لہڑی نے کہا کہ میرے گھر اور ہمارے ٹرمینل پر چھاپہ مارا قبائلی انداز میں معاملہ حل کرنے کی کوشش کی پولیس نے بچہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ہمارے ٹرمینل پر چھاپہ مارا میں دہشتگرد نہیں کہ پورے شہر کی پولیس ہمارے گھر آئی جس پر رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت لہڑ ی نے اسمبلی سے احتجاجا واک آوٹ کیا جس پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ ارکان وقت کی پابندی کریں سب کو ایک ایک کتاب تحفہ میں دیا انہوں نے کہا کہ ریکورڈک منصوبہ کی خالی آسامیو ں کی انٹرویو لاہور میں کیوں ہورہا ہے قائد ایوان اس پر سخت ایکشن لے مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ 15جولائی سے ٹرالر مافیا دوبارہ سے گوادر میں داخل ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں ٹرالر مافیا کے خلاف ایکشن لیا جائے اگر ٹرالر والے آئے تو سخٹ ایکشن لوں گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے ٹرالر مافیا کیا حمایت کررہے ہیں میں کابینہ کا نہیں ایوان کا حصہ ہو ں اجلاس کے دوران مولانا ہدایت الرحمان اور زابد ریکی میں نوک جوک زابد ریکی کا کہنا تھا کہ آپ رات کو کا کابینہ اور دن کو اپوزیشن کا حصہ ہوتے ہیں مولانا ہدایت الرحمان کا زابد ریکی کو جواب حکومت کو تکلیف نہیں ہورہی مگر اپوزیشن کو ہورہی ہے جس پر قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ ہدایت الرحمان کا احترام کرتے ہیں اپوزیشن نے کبھی بھی ٹرالرنگ کی حمایت نہیں کی مولانا ہدایت الرحمان کو اخلاق کے ارادہ میں رہ کر بات کرنی چاہیے جس پر اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج تک ضمیر نہیں بیچا ہے ہم اپنے حق کی بات کریں گے چاہیے کوئی خوش ہو یا ناراض حکومت کا مطلب صرف کابینہ نہیں بلکہ حکومت میں شامل تمام لوگ ہوتے ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان میں مختلف اراکین اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے پوائنٹ پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو زیادہ نہ بڑھایا جائے ہماری اپنی روایات ہیں حکومت کسی کو ٹرالرنگ نہیں کرنے دیں گے غیر قانونی ٹرالرنگ سے فشریز کا شعبہ متاثر ہورہا اپوزیشن کو اس لیے زیادہ فلور دیا جاتا ہے تاکہ وہ حکومت کی رہنمائی کرسکیں بحیثیت بلوچستانی کے ٹرالرنگ روکنے کے ہر پہلو سے اقدامات کریں گے بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی برکت رند نے مولانا ہدیات الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحما ن نے خودکہا تھاکہ ٹرالرنگ روک گئی ہے مولانا ہدایت الرحمان ہمیں دھمکی نہ دیں جس پر سپیکر نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا حکم نامہ پڑھ کر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا