دکی بلوچستان کے علاقے دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق ہوگیا
دکی بلوچستان کے علاقے دکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن جاں بحق ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن عصمت اللہ الکوزئی سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔