افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے، فرخ حبیب

0 120

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ

پاکستان کی کوشش ہے افغانستان میں امن قائم ہو،افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہمارے دروازے افغان بھائیوں کیلئے کھلے ہیں،افغان تاجر کاروبار کیلئے پاکستان آتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ افغانستان کے لوگ علاج معالجے کیلئے پاکستان آتے ہیں،پاکستان کی کوشش ہے افغانستان کے تمام سٹیک ہولڈر مل کر کسی نتیجے پر پہنچیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ افغان جنگ سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.