جمعیت کا ہر کارکن ملکی سالمیت ،نظریہ کیلئے جدوجہد کررہاہے ، مولاناعبدالواسع

0 182

پشین(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ نااہل وزیراعظم اور اس کے ٹولے نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا،جمعیت کا ہر کارکن ملکی سالمیت ،نظریہ کیلئے جدوجہد کررہاہے ،اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرسکتے ،حکومت نے جوائنٹ فیملی بل کے ذریعے اسلامی تشخص کو پامال کرتے ہوئے قادیانیوں کو ملک پر مسلط کرنے کی سازش کی گئی ،موجودہ صوبائی حکومت کے خلاف نکلے ہیں جام کمال کی قیادت میں مسلط کردہ صوبائی نااہل حکومت غیر منتخب لوگوں کو عوام کے فنڈز سے اسکیمات دیکر نواز رہے ہیں جمعیت علماء اسلام حکومت کے غیر اسلامی وغیرملکی ایجنڈوں کوناکام بنانے کیلئے صف اول کاکرداراداکررہاہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے زیراہتمام استحکام جمعیت کانفرنس اور حکومت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم این اے آغا محمودشاہ ،ضلع پشین کے امیر مولانا عزیز اللہ حنفی ،جنرل سیکرٹری سید حاجی مطیع اللہ آغا، آراکین قومی اسمبلی مولانا کمال الدین، مولانا صلاح الدین ایوبی ،اراکین صوبائی اسمبلی حاجی اصغر علی ترین ،حاجی عبد الواحد صدیقی ،سید حاجی عزیز اللہ آغا ،محمد عظیم کاکڑ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استحکام جمعیت کانفرنس کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفیٰ عصمت کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ 25 جولائی سے سلیکٹڈ حکومت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اور قائدین مسلسل جہدوجہد کر رہے ہیں اور اس نااہل حکومت کے تمام تر غیر اسلامی غیر ملکی ایجنڈوں کو ناکام بنانے میں صف اول میں کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج تمام پاکستانیوں نے دیکھاکہ نااہل وسلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کے نااہل ٹولے نے پاکستان کو تن تنہا کردیا،آج جمعیت کے کارکنان ان ایجنٹوں کے خلاف ملک میں نکلے ہیں۔ جس نے ختم نبوت بل میں ترمیم کی جوائنٹ فیملی بل میں کے ذریعے اسلامی تشخص کو پامال کرتا اور آج جمعیت کے مظاہرے ان ایجنٹوں کے پالیسوں کو نام بنانے کیلئے پہلے بھی جماعت قائدین نے بتایا کہ کشمیر کو بیچتا ہے آج حکومت اینڈیا کو حوالہ کیا اس بات کا بھی نشاندھی کی کہ یہ ملک پر قادیانیوں کو مسلط کرتے ہیں آج آپ دیکھ رہے ہیں یہی سب کچھ یہ یہودی ایجنٹ کر رہے ہیں ملکی تمام ادارے آئی ایم ایف کو حوالے کریں گے ،قائد محترم نے کہا کہ جماعت کا نکلنا صدارت کے لیے نہیں چیئرمینی کیلئے نہیں بلکہ اپنے نظریہ اور ملکی سالمیت کیلئے نکلے ہیں جس تشخص اور نظریہ اسلام ہے اور ہمارے کارکنوں کا وہ کردار بھی آپ کے سامنے جس نے انگریزوں کو شکست دیا ہے آج جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اتنے کمزور نہیں ہے کہ وہ ناموس رسالت قانون کی حفاظت نہیں کرسکتے اسلامی نظام حکومت میں ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے ،آج الحمد اللہ ان کے تمام منصوبوں کو جماعت نے ناکام بنا دیا 80 فیصد جمعیت نے کامیابی حاصل کی ہے نااہل حکومت نے تمام تر ادارے غیر ملکیوں کے حوالہ کردئیے ہیں ایٹم بم جو اب تک امریکہ کے حوالے نہیں کیاگیا لیکن نااہل ٹولہ وہ بھی لیبیا کے طرزپر امریکہ کے حوالے کرینگے پشین میں عوام کا سمندر دیکھ رہے ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت کے خلاف نکلے ہیں جام کمال کی قیادت میں مسلط کردہ صوبائی نااہل حکومت غیر منتخب لوگوں کو عوام کے فنڈز سے اسکیمات دیکر نواز رہے ہیں ،جمعیت نے اخلاقی طور پر پہلے بجٹ میں پر امن احتجاج پھر دوسرے بجٹ میں پر امن احتجاج کیا لیکن جب متحدہ اپوزیشن نے یہ بات سمجھا کہ بلوچستان حکومت بلوچستان کے تمام وسائل پر دوسروں کا قبضہ کرنا چاہتے ہیں تو متحدہ اپوزیشن نے پھر احتجاج شروع کیا اور جمہوری انداز سے شروع کیا اور متحدہ اپوزیشن نے مذاکرات کیلئے بھی کہا لیکن اس نے گہوارہ نہیں سمجھا جام کمال نے ایم پی اے کے قتل کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جس انداز سے اس نے 9 ٹن گاڑی سے ہمارے ایم پی اے کو کچل دیا لیکن اللہ نے بچایا ہوا تھا اللہ نے بچا لیا پھر بھی جمعیت نے نااہل حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کو مزید تیز کیا جام کمال کے متعصبانہ طرز رویہ اور عمل نے بلوچستان کو دنیا کے سامنے شرمندہ کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.