چیف آف دی نیول اسٹاف کاساحل سمندر پر پھنسے جہاز کی ڈی فیولنگ کے عمل کا فضائی جائزہ

0 7

 

کراچی ، 29 جولائی 21: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کراچی کلفٹن ساحل پر پھنسے تجارتی جہاز ہینگ ٹونگ کا فضائی معائنہ کیا. دورے کا مقصد جہاز سے ایندھن نکالنے کے عمل کا جائزہ لینا تھا.

امیرالبحر نے ہیلی کاپٹر سے ڈی فیولنگ کے عمل کا جائزہ لیا اور جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا.

جہاز سے ایندھن نکالنے کے عمل کے دوران درپیش مشکلات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے اہلکاروں اور سامان کی صورت میں ہر ممکن تکنیکی امداد فراہم کی گئی. پاک بحریہ اور دیگر تمام میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کی بدولت ساحل پر پھنسے ہوئے تجارتی جہاز کو محفوظ اور کامیاب طور پر ڈی فیول کر دیا گیا.

معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے میری ٹائم ڈیزاسٹر رسپانس کمیٹی کے 27 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں جہاز سے ایندھن نکالنے کا فیصلہ کیا گیا. یہ فیصلہ آبی آلودگی کے خطرات کی روک تھام کے پیش نظر کیا گیا.

موسم,ہوا, سمندر کی لہروں اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ تجارتی جہازہینگ ٹونگ 77 کو اگست کے وسط تک دوبارہ رواں کیا جا سکے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.