وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ازبک صدر شوکت میرزائیو سے ملاقات ،اہم بات چیت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبک صدر شوکت میرزائیو سے گزشتہ روز ملات کی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ازبک صدر سے ملاقات ایس سی او وزرائے خارجہ کانفرنس میں ہوئی جہاںکانفرنس مےں شریک تمام وزراءخارجہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ ملاقات میں روسی فیڈریشن ،چین،ازبکستان کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔ ترجمان کے مطابق بھارت، تاجکستان، کرغیزستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات کے دوران اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔