تحریک انصاف کے کونسے امیدواروں کے استعفے منظورہوگئے؟
تحریک انصاف کے کونسے امیدواروں کے استعفے منظورہوگئے؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوے کیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہاکہ استعفوں کے نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے گئے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)،
فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہر انساءشیریں مزاری (مختص نشست)،شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے قبول کیے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے مبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دئیے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، شاہ محمود قریشی نے وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن کے دوران تقریر میں کہا تھا ہم اس ایوان سے مستعفی ہوتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئے الیکشن کروائے جائیں
[…] امید ہے نئے آرمی چیف ملک کی سلامتی اور قوم کی خدمت حسن طریقے سے نبھائیں‘نور محمد دمڑ […]