پاک آرمی اور ایف سی بلوچستان کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سول انتظامیہ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ آتھارٹی کے ہمراہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری

1 336

حالیہ بارشوں کے پیش نظر بلوچستان کے کئی علاقوں میں تباکاریاں ہوئیں ہیں۔ اس ناگہانی صورتحال میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے نوجوان متعلقہ اداروں کے ہمراہ خراب موسم کی پرواہ کیے بغیر متاثرہ لوگوں کو ریسکیو اور ریلیف پہنچانے کیلئے پیش پیش ہیں۔ مستونگ کے علاقے کلی دھتو میں بارش سے متاثرہ افراد کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن ابھی تک جاری ہے۔ مستونگ میں خانہ بدوشوں کی بستی سیلابی ریلےکی زد میں آنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئےایف سی بلوچستان کے جوانوں نے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور انہیں راشن پیکٹ اور دیگر اشیاء ضرورت فراہم کیں۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں بے گھر ہونیوالے چار خاندانوں کو مالی امداد اور راشن پہنچایا گیا۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے غلام رسول پھاٹک کے قریب بارش اور سیلابی ریلے سے متاثرہ ریلوے ٹریک پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ٹرین کی حفاظت اور کلیئرنس میں مدد کے لیے ایف سی کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی زغلونہ اور کلی الکیزہ غونا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 3 خواتین اور 4 بچوں سمیت 8 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی کوششوں سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ایف سی کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم اور سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے علاوہ ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
قلعہ عبداللہ کی تحصیل دوبندی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ایف سی چمن سکاؤٹس کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ایف سی کی جانب سے تحصیل دوبندی کے علاقے کدنی سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کے لیے 180 فوڈ پارسل فراہم کیے گئے۔ علاوہ ازیں، ایف سی کے جوانوں نے کلی علی آباد میں سیلاب میں پھنسے افراد اور ریوڑ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا- متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے میڈیکل روم کا قیام اور مختلف بیماریوں کے لیے ادویات کی فراہمی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ چمن سے ملحقہ دیہات کلی کھدر میں موجود مدرسہ کی دیواریں اور چھتیں گرنے کے باعث طالبعلموں کو ایف سی ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے انہیں راشن اور مدرسے کی تعمیر کیلئے امدادی رقم بھی فراہم کی ہے ۔
اسی طرح مسلم باغ اور گردونواح میں شدید بارشوں اور طغیانی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کو قلعہ سیف اللہ سکاوٹس نے بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے انہیں راشن اور ادویات اور دیگر اشیاء ضرورت فراہم کیں ہیں۔
قبائلی عمائدین اور حالیہ بارشوں سے متاٹرہ افراد نے ایف سی بلوچستان کی جذبہ خیرسگالی اور جب الوطنی کو سراہتے ہوئے ایف سی کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.