ہمیں آپ کی تعاون اور ساتھ کی ضرورت ہے، عبدالقدوس بزنجو اورشعیب نوشیروانی کی ملاقات
کراچی/کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نوشیروانی ہاﺅس کراچی آمد سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب جان نوشیروانی سے موجودہ سیاسی صورتحال پر اہم ملاقات کی سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب جان نوشیروانی نے ویزراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے ہر طرح کی تعاون کی یقین دہانی کیا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہم سب کا گھر ہے پارٹی کو فعال بنانے میں ہم سب کو ایک ساتھ ہوکر بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کرنا ہے ہمیں آپ کی تعاون اور ساتھ کی ضرورت ہے آخر میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب جان شیروانی وزیراعلیٰ بلوچستان اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگوں نے مجھے عزت شرف بخشا۔