حکومت ہوش کے ناخن لے اپنے دائرہ اختیار اور تجاوزسے گریز کریں ،مالک بلوچ
بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اپنے دائرہ اختیار اور تجاوزسے گریز کرے انہوں نے کہاکہ گوادر پارٹی رہنما اشرف حسین کے گھر پر ریاستی اہلکاروں کی جانب سے تھوڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ریاستی اہلکاروں نے گزشتہ شب چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے انکے گھر پر توڑ پھوڑ کیا ہے دھرنے کے مقام کے علاوہ فورسز کی بھاری نفری نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق راجی مچی میں شرکت یا ہمدردی رکھنے والے افراد کی پروفائلنگ کیا جارہا ہے کئی افراد کی گرفتار جب کہ متعدد زخمی کیے گئے ہیں۔