ایل این جی کیس،سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے ریمانڈ میں ایک بار پھر 14روز کی توسیع
اسلام آباد ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی مزید توسیع کر دی گئی۔جمعرات کے روز نیب حکام کی جانب سے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو پیش کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر نے دوران سماعت شاہد خاقان عباسی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل سے متعلق تفتیش ابھی باقی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اب تک کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ ہوچکا ہے؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی تک شاہد خاقان عباسی کا 41 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 14 دن کے مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔کہ نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔