بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز

0 122

اسلام آ باد سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے،ذرائع نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، درخواست کی مکمل منظوری سے صارفین پر ساڑھے 26 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑیگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی میں کل 14 ارب 23 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، درخواست کے مطابق جولائی میں بجلی پیداوار پر 74 ارب 90 کروڑ روپے رہی،نیپرا بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گی، بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے صارفین کے لیے ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.