کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، (آج) وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے عوام باہر نکلیں گے، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

2 143

لا ہو ر  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے،ہمار اجینا مرنا اور دکھ سکھ سانجھے ہیں، پاکستان کو کوئی کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، (آج) جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے عوام باہر نکلیں گے۔جمعرات کو ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ جمعے کے روز پاکستانی عوام کشمیریوں سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں گے، مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی تاریخی غلطی کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، افسوس کا مقام ہے کہ مقبوضہ کشمیر آگ میں جل رہا ہے لیکن دنیا خاموش ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کو تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، کرفیو کے باعث وہاں کیعوام اشیائے ضروریہ اور ادویات کیلئے ترس رہے ہیں، مظلوم کشمیری عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] ڈیسک)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ […]

  2. […] وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.