آصف علی زرادری سخت سیکیورٹی حصار میں جیل سے پمز ہسپتال منتقل

0 139

اسلام آباد  سا بق صدر آصف علی زرادری کو سخت سیکیورٹی حصار میں جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سابق صدر کو بکتر بند گاڑی میں پمز کے کارڈیک سنٹر میں لایا گیا۔تفصیلات کے مطا بق جمعرات کے روز سیکیورٹی کے پیش نظر سابق صدر آصف علی زرداری کو پمز ہسپتال کے بیک گیٹ سے لایا گیا، چار رکنی میڈیکل ٹیم پمز کے کارڈیک سنٹر میں موجود ہے۔ میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو گزشتہ ہفتہ وزارت داخلہ کو بجھوایا گیا تھا۔(آچ)

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.