شہباز شریف کا ملک میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس

0 12

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی، سندھ اور لاہور سمیت ملک کے دیگر حصوں میں طوفانی بارشوں اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پربے حد افسوس ہے ،قائد حزب اختلاف نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس مشکل صورتحال کا صبر و استقامت، بہادری اور بہترین انتظامی صلاحیتوں سے مقابلہ کرنا ہے ،مشکل کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،

ہم سب آپ کے ساتھ ہیںپارٹی رہنما، منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان انتظامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ عوام کی مدد د کریں،وفاقی حکومت عوام کے ریسکیو اور ریلیف میں صوبوں کی بھرپور معاونت یقینی بنائے ،وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور اشتراک عمل سے اقدامات کیے جائیں،مخیر حضرات اور درد دل رکھنے والے صاحب ثروت اپنے اپنے علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو میں دل کھول کر تعاون کریںمصیبت کی اس گھڑی میں قومی اتحاد اور ایثار و قربانی کے جذبے سے کام لینا ہوگا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.