پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں،وزیر خارجہ

0 162

ملتان (ویب ڈیسک)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے،پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسے کرونا وبا کے پھیلاﺅں کا باعث بنیں گے،وباءکا پھیلاﺅ پر کم ہونے پر اپوزیشن اپنے جلسوں کا شوق پورا کرلے،گزشتہ 3سال میں پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئیں، پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلنا چاہتی ہے تواپنا شوق پورا کرے،ماضی کی طرح اب بھی

ناکامی مقدر ہوگی،جو لوگ عمران خان سے استعفیٰ لینے نکلے تھے وہ کہاں گئے، پاکستان کابل میں جاری انخلاءکے عمل میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے ، عالمی نمائندوں اور غیر ملکیو ںکے انخلاءمیں مدد فراہم کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156کی مختلف یونین کونسلو ںمیں استقبالیہ تقاریب سے خطاب اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری ہے جو اپوزیشن کے شور شرابے سے رک نہیں سکتا۔ اپوزیشن کے پاکستان ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں،اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا بھر پور ایجنڈاہے جس پر صحیح معنوں میں عمل ہواتو آئندہ اقتدار بھی تحریک انصاف کا ہوگا

۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کرپشن کے خاتمے اور لٹیروں کے احتساب کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس ضمن میں اندرونی وبیرونی کسی قسم کا دباﺅ قبول نہیں۔ انہوںنے کہاک ہوزیراعظم آج لٹیروں کو معافی دے دیں تو اپوزیشن کے نزدیک تحریک انصا ف کی حکومت سب اچھی حکومت ہوگی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.