پانی کی تقسیم میں بدانتظامی عوامی غصے کو جنم دے رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

1 189

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے،وفاقی حکومت حقِ روزگار پر اسی طرح ڈاکا مارتی رہی تو پورا سندھ سڑکوں پر ہوگا، پانی کی تقسیم میں بدانتظامی عوامی غصے کو جنم دے رہی ہے۔نواب شاہ میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی عہدیداران،

اراکین اسمبلی اور کارکنان نے ملاقات کی۔ملاقاتوں میں سیاسی امور اور علاقوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے امتیازی سلوک کی وجہ سے سندھ کے عوام میں بے چینی اور غم و غصہ ہے۔ سندھ کے عوام کو پانی کی تقسیم اور روزگار کے حوالے سے صوبے سے امتیازی سلوک پر تحفظات ہیں۔ بظاہر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ سندھ کو منظم منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگایا جارہا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کسی بھی صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان کے آمرانہ رویوں سے تمام صوبوں میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال کو بھانپ رہے ہیں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور صوبوں سے زیادتی بند کریں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.