اھلیان ھزارگنجی مختلف مشکلات سے دوچار ہیں، مولانا محمد طاہر تو حیدی

0 239

صوبائی حکومت ھزارگنجی میں فوری طور پر قبرستان کے لئے زمین وقف کرے مذہبی و سیاسی جماعتوں کا مطالبہ

اھلیان ھزارگنجی مختلف مشکلات سے دوچار ہیں مولانا محمد طاہر تو حیدی
بلوچستان کے صوبائی حکومت فوری طور پر ہزار گنجی کے کا درینہ مطالبہ پورا کرے مولانا عبد المنان سعادت حاجی محمد غوث الکوزی حاجی محمد حسن خان الکوزی حاجی مومن خان ود یگر کا اجلاس سے خطاب
کوئٹہ( ) جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی اور علاقے عمائدین اور سیاسی جماعتوں کا قبرستان کے سلسلے میں ایک اعلی سطح کا اہم اجلاس جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی منعقد ہوا جسمیں جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی سنیر نایب امیر مولانا عبدالمنان سعادت پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے حاجی محمد غوث الکوزی حاجی مومن خان ممتاز قبائلی رہنما حاجی محمد حسن خان الکوزی مولانا عبدالباقی مولانا شیخ عبد الحق حاجی توکل شمشوزئی حاجی محمد عمر شمشوزئی حاجی ملک محمد رمضان ترین مولانا محمد قسیم ڈاکٹر ظفر اللہ جتک مولانا مفتی محمد سلیمان مولانا مفتی دین محمد مولانا شیر محمد حقانی حاجی زر جمیل حاجی باز محمد مولانا خلیل احمد ود یگر علماء کرام اور قبائلی مشران نے شرکت کی اجلاس میں گورنر بلوچستان سید ظھور احمد آغا اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کیو ڈی کے صوبائی وزیر مبین خلجی سے ملاقات کے لئے مولانا محمد طاہر تو حیدی کی سربراہی میں گیارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا عبدالمنان سعادت حاجی محمد غوث الکوز ی ملک ساول خان رہیسانی حاجی محمد حسن خان الکوزی حاجی توکل شمشوزئی حاجی خان مومن حاجی محمد اصغر خان کمیٹی کے اراکین ہوینگے اجلاس سے مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھزارگنجی میں لاکھوں کی آبادی ہیں یہاں کے عوام مختلف مسائل کا شکار ہیں دیرینہ مسئلہ قبرستان کی زمین کا ہے یہاں آبادی بڑھتی جاتی ہیں فطری بات ہے کہ شرح اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں یہاں کے باشندگان انتہائی پریشان ہیں ان کا کوئ عزیز یا رشتہ دار اگر فوت ہو جاتاہے تو تدفین کے لئے انتہائی پریشان ہوتے ہیں کبھی کس قبرستان کا چکر لگاتے ہیں کبھی کس کا ہر زبان پہ یہی بات ہے کہ یہاں کوئ قبرستان ہوجائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین نے مقامی سطح پر اس اھم اور عوامی مسئلہ کے حل کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہواہے ہم صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہزارگنجی کے عوام کے اس بڑے مشکل کو دیکھتے ہوئے قبرستان کے لئے زمین الاٹ کرے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کیوڈی مبین خان خلجی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی کے عوام کے لئے قبرستان کے لیے زمین مختص کرونگا جمعیت علمائے اسلام اور سیاسی جماعتیں اس اچھے اور مثبت فیصلہ کا خیر مقدم اور خوش آئند قرار دیتے ہیں وزیر موصوف کی بیان سے کلی چلتن رہسانی کلی خزان کلی شموزی ہزار گنجی کے عوام میں خوشی کے لہر دوڑ گئی ہے ھمیں امید ہے کہ مبین خان خلجی بہت ہی جلد اپنے اس کاوش کو عملی جامی پہنائے انہوں نے مزید کہا کہ بھت جلد کمیٹی کے سربراہ مولانا محمد طاہر تو حیدی کے قیادت میں 11 رکنی وفد سرکاری احکام سے ملاقات کا آغاز کرے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.