بھارت نے ریاستی دہشتگردی کو چھپایا وزیراعظم پاکستان نے اسے اجاگر کیا، پاکستانی مندوب

0 179

نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار اور پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہبھارت نے ریاستی دہشتگردی کو چھپایا وزیراعظم پاکستان نے اسے اجاگر کیا،بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کوآگے بڑھارہی ہے،گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نے دہشت گردی کااعتراف کیا، بھارت30سال سے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا شکار ہونا پڑا، بھارت مقبوضہ کشمیرکا ذکرتک کرنے سے کترارہا ہے، کشمیریوں کوبولنے کی اجازت دینے سے بھارت کیوں گھبرارہاہے۔اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد پاکستانی مشن کے سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے جواب الجواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے جواب الجواب میں مقف اختیار کیا کہ بھارت 30 سال سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیریوں کوبولنے کی آزادی تک نہیں ہے۔جواب الجواب میں سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کیعوام کو بولنے کی اجازت دینے سے خوف زدہ کیوں ہے؟ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون اور پابندیوں کا جواب دے۔کیا بھارت کو اتنی ہمت ہے کہ انسانی حقوق کی رپورٹ کا جواب دے سکے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جنرل اسمبلی فورم پر کشمیر کا ذکر تک نہیں کیا تاہم بھارت نے جو چھپایا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسے اجاگر کیا اور بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا۔سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے مودی کے خطاب کے بعد جواب الجواب میں یہ بھی بتایا کہ گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کا خود اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار آر ایس ایس کے نظریے کو فروغ دے رہی ہے، مہاتما گاندھی کے قاتل سیکیولر بھارت کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.