بھارت،موسلادھار بارشوں کے باعث 73افراد ہلاک، درجنوں زخمی

0 8

اترپردیش بھارت کے صوبے اترپردیش میں موسلادھار بارشوں کے باعث 73افراد ہلاک ہوگئے ،صوبہ بہار میں پٹنہ اور دوسرے علاقوں میں زندگی معطل ہوکر رہ گئی، متعدد ٹرینوں کی روانگی منسوخ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش اور بہار میں گذشتہ دنوں سے جاری بارش نے معمولات زندگی کو مفلو ج کردیا ہے۔ موسلادھاربارش کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں اورلوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوئے ہیں۔شدید بارش کی وجہ سے گذشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 73 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ سڑکوں پر دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ بہت سے علاقوں میں گاڑیوں کی آمد رفت مکمل بند ہے۔ بجلی کی فراہمی ، ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس میں خلل پڑا ہے۔ پٹنہ سٹی کے علاقے میں بارش کا پانی نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ )میں داخل ہوگیا ہے۔ مریضوں کو کسی اور جگہ بھیجا جارہا ہے۔پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کمار روی نے شدید بارش کے باعث ضلع بھرکے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 30 ستمبر تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مقامی انتظامیہ کو بارش متثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.