انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی

1 177

انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی

لاہور(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی۔ چےئرمےن انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے فیصلے سے پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے،

پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، فیصلے کے لئے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کےلئے فیصلہ کیا گیا، بورڈ نے جو فیصلہ کیا وہ بہت مشکل تھا۔چےئرمےن ای سی بی نے کہا کہ تفصیلات میں نہیں جاﺅں گا، سیکورٹی اور وےلفےئرکی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا، ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کے پاکستان سے جانے کے بعد فیصلہ جلد کیا گیا، فیصلے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی وےلفےئر ہی تھی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہمیں 2022 کے دورے کے حوالے سے دوبارہ فوکس کرنا پڑے گا، پاکستان کے مشکور ہیں وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے، اگلے سال شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.