پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے‘ شعیب اختر

0 263

پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے‘ شعیب اختر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کی جیت کے باوجود ٹیم میں ایک خامی ڈھونڈ لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیم نے اچھے طریقے سے ہدف کا دفاع کیا، ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے آخری اوور اچھا کرایا، پاکستان ٹیم اچھی جارہی ہے۔تعریف کے ساتھ ساتھ سابق فاسٹ بولر نے ٹیم کی خامی پر بھی نشاندہی کی۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر کو دیکھنے کی ضرورت ہے جس کی کارکردگی مسلسل پریشان کن ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.