ترک صدرکی یوکرینی ہم منصب کوروس کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش

0 209

ترک صدرکی یوکرینی ہم منصب کوروس کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش

انقرہ(ویب ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولادی میر ز یلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور روس کے ساتھ تنازعے کے حل کےلیے ثالثی کی پیش کش کی۔ خبررساں ادارے نے صدارتی دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران 24 فروری سے جاری روس یوکرین کشیدگی بارے تبادلہ خیال کیا۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ طویل عرصے سے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے

لئے کوششیں کر رہا تھا اور اب اس مرحلے کی کامیاب تکمیل پر ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ایردوان نے یوکرینی اناج کی براستہ بحیرہ اسود برآمد کے باہمی اتفاق کے ساتھ جاری ہونے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم اس سے مشابہہ طرزِ عمل زاپوریزیا جوہری پلانٹ کے معاملے میں بھی اختیار کر سکتے ہیں ۔صدر رجب طیب اردوان نے جوہری پلانٹ کے اطراف میں فوجیوں سے پاک بفر زون کی تشکیل کے لئے ضروری ثالثی اور سہولت کاری کی بھی پیشکش کی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم جنگ کے بذریعہ مذاکرات پر امن حل کے لئے ہر ضروری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.