ملیریا کم سن بچوں کی زندگیاں نگلنے لگا ضلعی انتظامیہ تاحال خاموش
جعفرآباد(عنایت اللہ حر) جعفرآباد میں بارش اور سیلاب کے گندے پانی سے وبائی امراض نے سیلاب متاثرین کے لئے مشکلات پیدا کردی ملیریا کم سن بچوں کی زندگیا نگلنے لگا ضلعی انتظامیہ تاحال خاموش ہے جعفرآباد سیلاب اور بارش کا گندہ پانی تاحال نکل نا سکا ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن اور نجی این جی او کی جانب سے گندہ پانی نکالنے کا کام جاری مگر یہ پانی نکالنے کا سلسلہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر جسکی وجہ سے ڈیرہ اللہ یار میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ملیریا سے جانبحق افراد اور بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بارش اور سیلاب کے پانی میں ملیریا مچھروں کی افزائش سے سیلاب متاثرین میں ابائی امراض ڈینگی جلد کی بیماریاں اور گیسٹرو میں بے اضافہ ہو رہا ہے دوسری جانب ہسپتالوں نجی کلنکوں پر مریضوں میں بے تاہا شہ اضافے نے علاج کے سلسلے میں مزید مشکلات پیدا کردی ہیں