جلد ہی عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائیگی،جمال شاہ کاکڑ
جلد ہی عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائیگی،جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا بری ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ،ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثابت کردیا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ،جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی
ایوان فیلڈ ریفرنس سے بری ہونا خوش آئند اقدام ہے ،انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خاندان پر بے بنیاد مقدمہ میں سزا آج حق کی فتح ہوگئی ،اس غلط فیصلے کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہوا ،لیکن آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے سچ فتح ثابت کردیا ،اگر اس وقت اس طرح کے غلط فیصلے نہ ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت جلد مہنگائی کا خاتمہ کرے گی ،عوام کو اس مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے وزیراعظم نے اسحاق ڈار جیسے ماہر معیشت کو وزیرخزانہ بنانا خوش آئند اقدام ہے جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائیگی ۔