دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کہ دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی نامعلوم نوجوان لڑکے کیساتھ وائرل ویڈیوز پر وضاحت دے دی۔یاد رہے کہ پچلھے کئی دنوں سے دانیہ شاہ کی 1 نوجوان لڑکے کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پربہت وائرل ہیں۔ان ویڈیوز میں دانیہ شاہ کو ہرے رنگ کی فراک، خوبصورت میک اپ اور زیورات میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ لڑکے نے ویڈیو میں سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
دانیہ کی ان ویڈیوز کا سامنے آنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی تھی۔صارفین کا ان ویڈیوز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کے یہ لڑکا دانیہ کا شوہر ہو سکتا ہے۔زیرِ گردش افواہوں کہ درمیان حکیم شہزاوردانیہ کی طلاق سے متعلق بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ان سب افواہوں کی تدید کرتے ہوئےمعارف دانیہ شاہ کہ دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
حکیم شہزاد کا کہنا ہے کے افواہیں پھیلانے اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی منفی باتیں کرنے والے سب صارفین لکیر کے فقیر ہیں۔حکیم شہزاد کا کہنا ہے کے میں نے دانیہ شاہ کو بیس ہیکٹر زمین دی ہے، 2 کروڑ مالیت کی گاڑی، آدھا من سونا دیا اور (15) شوٹر دے رکھے ہیں وہیں پر میں نے یہ لڑکا دانیہ شاہ کو بطور ملازم رکھ کر دیا ہے، یہ لڑکا خواجہ سرا اور میری اہلیہ کا کیمرہ مین ہے۔انھوں نے بتایا کے میں 1 آزاد خیالات کا مالک ہوں، دانیہ میری بیوی تھی، ہے اور رہے گی، دانیہ شاہ میری بیوی ہوتے ہوئے اپنی مرضی کی زندگی جی رہی ہے جیسے اُس کوپنسد ہیں، یہ اُس کا حق بنتا ہے۔حکیم شہزاد نے کہا ہے کے دانیہ شاہ اپنی مرضی کے مطابق جو کرے اُس کو پورا حق اور میری طرف سے اجازت ہے۔انھوں نے اور کہا کہ دانیہ شاہ اس لڑکے کیساتھ ویڈیوز بنا رہی ہے اور ماڈلنگ کر رہی ہے تو مجھے اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔