ایس ایس پی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی بڑی کاروائی

0 22

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت احکامات جاری ہونے کے بعد ایس آئی پی اقبال جٹ،سی آئی اے ٹیم اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی انسپکٹر جنید قمر میمن نے خفیہ اطلاع پر پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی کی حدود بہلاڑو شاخ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گوٹھ سید قربان علی شاہ کے رہائشی محمد حسن چوہان ولد شمشاد علی چوہان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 175 پیکٹ رائل گٹکا(19250 پڑیاں)،35 پیکٹ سفینہ گٹکا (7700 پڑیاں) Z 21 گٹکا کے 50 پیکٹ (5500 پڑیاں) برآمد کر لی- ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 80/2024 زیر دفعہ 4/8 پولیس اسٹیشن میرواہ گورچانی میں درج کر دیا گیا- پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے-

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.