کاشف حیدری کا رہنماء بی این پی آغا خالد شاہ کے قتل کی مذمت
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی رہنماء کاشف حیدری نے بی این پی کے رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی آغا خالد شاہ کو انکے گھر کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دہاڑے سیاسی رہنماء کو انکے گھر کے باہر ٹارگٹ کلنگ کرکے قتل اور ملزمان کا فرار ہونا حکومت، پولیس سمیت متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، یہ بات انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت سیاسی رہنماوں، تاجروں اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں، آغا خالد شاہ ایک منجھے ہوئے سیاسی رہنماء تھے، ان کی شہادت سے پیدا ہونیوالا خلاء برسوں پر نہ ہوسکے گا، حکومت آغا خالد شاہ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں، دن دہاڑے سیاسی رہنماء کی انکے گھر کے باہر ٹارگٹ کلنگ اور ملزمان کا فرار ہونا حکومت، پولیس سمیت متعلقہ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہاکہ شہید آغا خالد شاہ دلسوز ایک دلیر مدبر اور عظیم سیاسی لیڈر تھے جو ہمیشہ مظلوم اقوام کے لیے بلاخوف و جھجک آواز بلند کرتے تھے‘ آج آغا خالد شاہ دلسوز اس دنیا میں نہیں رہے‘آغا خالد شاہ دلسوز اپ ایک عظیم انسان تھے ہمیشہ اپ کی کمی بلوچستان کا ہر فرد محسوس کریگا،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آغا خالد شاہ کو انکے عظیم جدوجہد پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں دعا کرتے ہیں اللہ پاک آغا خالد شاہ دلسوز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کریں۔