پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور جاں بحق، قتل کا مقدمہ درج

0 34

پنجگور کے علاقےخداآبادان میں مسلح افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ سے سات مزدوروں خاں بحق ایک زخمی ہوا ،جان بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے

ایس پی پنجگور فاضل بخاری نے بتایا کہ پنجگور کے علاقے خداآبادان کے عبدالرحمٰن محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں قیام پذیر 7مزدور ساجد ،شفیق ،فیاض ،افتخار ،خالد ،سلمان ،اللہ وسیا ،جان بحق جبکہ بلال زخمی ہوگیا پولیس نے نعشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پنجگور منتقل کیا جان بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان کی تحصیل شجاع اباد سے ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.