دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، صدر و وزیر اعظم کی پنجگور واقعے کی مذمت

0 29

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجگور میں مزدوروں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’محنت کشوں اور مزدوروں پر حملوں کے بہیمانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ معصوم اور بے گناہ مزدور پنجگور کے علاقے خدابدان میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے۔‘صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’آج پھر دھرتی پر بے گناہوں کا لہو گرا۔ بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں نے غریب پاکستانی مزدوروں پر وار کیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گرد کب تک بلوں میں چھپیں گے، چُن چُن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے۔‘

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.