پنجگور واقعہ ،مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ، عبدالخالق اچکزئی
اسپیکر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں واضح طور پر اس وحشیانہ فعل کی مذمت کرتا ہوں، جس نے قیمتی جانیں ضائع کیں اور خاندانوں کو تباہ کر دیا مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے اور ہم اپنے صوبے میں اس طرح کی بربریت برداشت نہیں کریں گے معصوم اور بے دفاع لوگوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مجرموں کو دنیا اور آخرت میں احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور وہ مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ہے بلوچستان اسمبلی شہید مزدوروں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعا کی